بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لیے عہدیداران کا انتخاب: عبدالسلام دامدا بو صدر اور حبیب اللہ محتشم جنرل سکریٹری منتخب
12:23PM Sat 26 Oct, 2019
جد: 26 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کل جمعہ کو بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ الیکشن کمشنر جناب عبدالمعز جوکاکو صاحب کے مکان پر ہوئے اس انتخاب میں جناب عبدالسلام دامدابو کو بطور صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے عہدہ پر شریف اکرمی صاحب کو اور جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لیے حبیب اللہ محتشم صاحب کو چنا گیا ہے۔ سکریٹری کے عہدہ پر نوید حسن ائیکری صاحب، محاسب کے عہدہ پر عدنان زاہد رکن الدین صاحب اور سکریٹری فائنانس کے عہدہ پر عبیداللہ عسکری صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 17/اکتوبر،2019 کو نئی میعاد کے لیے اراکین انتظامیہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔
ادارہ بھٹکلیس ان تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی انہیں خلوص کے ساتھ ملک و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین