قومی راجدھانی میں ہلکی گرمی کا آغاز
03:54PM Wed 29 Mar, 2017
نئی دہلی ۔ (بھٹکلیس نیوز)راجدھانی دہلی میں ہلکی گرمی کا دور شروع ہو گیا ہے اور آج صبح کا کم از کم درجہ حرارت22 اعشاریہ 6ڈگری سلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم میں معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح اچھی دھوپ نکلی اور دن میں آسمان صاف رہنے کا امکان ہے ۔ اس خطہ میں کہیں بھی بارش ہونے کاامکان نہیں ہے ۔ آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے اور کل صبح کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے ۔کل دن میں کم از کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 21 اعشاریہ 8 اور36 اعشاریہ 7ڈگری درج کیا گیا تھا۔