عام قبرستان میں تدفین کے لئے بے تحاشہ رقم کاحصول

12:48PM Sun 7 Jan, 2018

وقف بورڈانسپکٹرکا اقدام حسن۔دوہزارروپئے مقرر کرنول۔ 7؍جنوری(عقابی نیوز) عام قبرستان (بٹو)کرنول میں کھدوائی وتدفین کے لئے لوگ بے تحاشہ روپئے لوٹ رہے ہیں،فی کس پانچ ہزارسے پچاس ہزارروپئے تک طلب وصول کئے جارہے ہیں،جو ایک عام آدمی کے لئے بے شمارمسائل کاسامناہے،کچھ بولنے پرغنڈہ گردی اورفسادپرآمادہ ہورہے ہیں،مسلمانان کرنول نے وقف بورڈدفترمیں اس تعلق سے ایک شکایت داخل کی۔جس پروقف بورڈانسپکٹرکرنول محمدعلیم نے تدفین کے لئے فی کس دوہزارروپئے مقرر کرتے ہوئے مساجدمیں اعلانات کرواتے ہوئے گورنمنٹ قاضی حنفی کرنول حافظ سیدسلیم باشاہ سے تعاون کی درخواست کی ،لیکن انہوں نے اس تعلق سے لاعلمی کااظہارکیا۔محمدعلیم نے عوام کوآگاہ کیاکہ مقررہ فیس سے زائدنہ دیں،فیس اداکرنے کے بعد رسیدحاصل کرلیں،تاکہ بلدیہ سے سندلینے میںآسانی ہو،انہوں نے مسلمانان کرنول بلکہ ایک عام آدمی کی سہولت کے لئے یہ اقدام کیا۔محمدعلیم نے عوام سے درخواست کی کہ زائدرقم طلب کرنے کی صورت میں وقف بورڈکواطلاع دیں۔عام قبرستان کے آس پاس رہتے ہوئے روزانہ لاکھوں روپئے لوٹنے والوں نے وقف بورڈانسپکٹرمحمدعلیم پرحملہ کی کوشش کی ۔ہاتھاپائی بھی ہوئی۔گالی گلوج پرآمادہ غنڈوں کے خلاف محمدعلیم نےIٹاؤن پولیس میں ایک شکایت درج کراوئی۔پولیس نے تیقن دیاکہ مکمل تحقیقات کے بعدموزوں کاروائی کی جائے گی۔محمدعلیم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قیمت پرزائدرقم نہ دیں۔انہوں نے تیقن دیاکہ غنڈوں سے مقابلہ کیاجائے گا،حق کی لڑائی جاری رہے گی مگرغریبوں کا خون چوسنے والوں کوبخشانہ جائے گا۔اس موقعہ پروقف بورڈانسپکٹرمحمدعلیم نے وقف بورڈکے تحت اداروں ذمہ داروں سے خواہش کی کہ وہ جلدسے جلدوقف فنڈاداکریں،مزیدتفصیلات کے لئے موبائل نمبر9000764985پرربط پیداکیاجاسکتاہے۔