معروف عالم دین وممبر آف پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
04:35AM Fri 7 Dec, 2018
Share:
معروف ومقبول عالم دین، ممتازقومی وملی رہنما،دارالعلوم دیوبندکے رکن شوری اورکشن گنج کے ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے، آج صبح ساڑھے تین بجے اچانک دل کادورہ پڑنے سے مولاناکاانتقال ہوگیاہےـ
واضح ہو کہ ان کے آبائی گاؤں میں ان کی تدفین ہوگی۔ ان کا گاؤں کشنگنج سے 40 کلو میٹر کی دوری پرواقع ہے۔ بتادیں کہ مولانا صبح تہجد کی نماز کیلئے اٹھے تھے کہ اچانک دل کا کا دورہ پڑنے سے اس دار فانی کو الواع کہہ گئے۔
مولانا اسرار الحق قاسمی کے بیٹے سعود اسرار ندوی نے ان کے انتقال کی جانکاری دی ہے۔