سابق نائب صدر جمہوریہ بی ڈی جتی کے فرزند کے خلاف قتل کی دھمکی دینے کا معاملہ درج

03:24PM Sat 23 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلی نیوز ):۔ وھائٹ فیلڈ پویس نے سابق نائب صدر جمہوریہ بی ڈی جتی کے فرزند داسپا جتی کے خلاف مقامی لوگوں کو ریوالور دکھا کر قتل کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر مقامی لوگو ں کو تحفظ فراہم کرانے کافیصلہ لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وھائٹ فیلڈ کے قریب داسپا نے سال 2006 میں کئی ایکٹر زمین لیکر دتی دوادکناتھ کے نام سے ایک نیا لے آؤٹ تعمیر کرکے کئی ولاس تعمیر کئے اور یہاں ٹریکنگ ۔سوئمنگ پول۔ پارک ۔جاگنگ پارک ۔جمناشیم اور دیگر کئی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ کئی سافٹ ویر انجینئروں اور صنعت کاروں نے کروڑوں روپےئے خرچ ان ولاس کو خریدا تھا مگر چندماہ سے انہیں داسپا کی وجہ سے کئی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان کا آرام اور چین سب کچھ چھین گیا ہے۔ ولاس کے لئے تعمیر کئے گئے سڑکوں پر صبح اور شام کی چہل قدمی پر پا بندی لگادی گئی ہے ۔داسپا نے دعویٰ کیا ہے کہ ولاس کو فروخت کرتے وقت پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ ولاس کے احاطہ کی سڑکوں پر چہل قدمی کا موقعہ نہیں دیا جائے گااور ولاس کے داخلہ گیٹ کے باہر چہل قدمی کرنے کا حکم دیا ہے۔جب ولاس میں مقیم لوگوں نے چہل قدمی کا موقعہ دینے کی مانگ کرنے پر داسپا نے ریوالور دکھا کر دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ کسی نے مانگ کی تو اس کا قتل کردیگا اور ا سکا خاندا ن سابق نائب صدر جمہوریہ سے تعلق رکھتا ہے اس لئے کوئی بھی اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ ایک شخص سبرامنی نے ہمت اور دلیری کا مطاہرہ کرتے ہوئے پولیس تھانہ میں داسپا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور ریوالور دکھا کر قتل کی دھمکی دینے کا معاملہ بھی درج کرایا ہے۔ پولیس نے داسپا اور اس کی بیوی لکشمی جتی کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ جہاں ولاس میں رہنے والے لوگوں نے وھائٹ فیلڈ ڈویژن کے ڈی سی پی عبدل احد سے ملاقات کی اور شکایت کی ہے کہ داسپا نے بیڈ منٹن کا کورٹ استعمال کرنے پر ایک گھنٹہ کے لئے 100 روپےئے بچوں کا پارک استعمال کرنے کے لئے ایک دن کے طور پر 100روپئے اور ولاس کو رکھ رکھاؤ اور نگرانی کے لئے ہر ماہ 10ہزار روپئے فیس دینے کی شرط رکھی ہے ۔اتنی بڑی رقم دینے سے انکار کرنے پرداسپا نے بجلی اور پانی کی فراہمی بند کردی ہے ۔تمام لوگ ٹینکروں کے ذریعہ پانی حاصل کررہے ہیں اور داسپا کا ظلم ہر دن بڑھتا جارہا ہے اگر ا سکے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی تو دھرنا دیا جائیگا۔عبدل احد نے معاملہ درج کرکے داسپا کو پولیس تھانہ طلب کیا اوروارننگ دی کہ اگر تمام مسائل کو حل نہ کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔