پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے

08:11AM Tue 11 Apr, 2017

جدہ : سعودی عرب کے شاہی خاندان کے انتہائی اہم فرد پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے ۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ حرم مکہ میں نمازِ عصر کے وقت پر ہو گی ۔ پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعودکی وفات پر شاہی خاندان کے ارکان نے گہر ے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔