پاکستان پہنچا سعودی عرب کا نمائندہ وفد، ادھار پر پٹرولیم کے سمجھوتہ کی امید
12:27PM Mon 1 Oct, 2018
Share:
سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد اتوار کے روز پاکستان پہنچا۔ دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیرسے ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ سعودی عرب کو ریکوڈک گولڈ مائنزمیں سرمایہ لگانے کی پیشکش بھی کی جائے گی، جبکہ سعودی وفد کی جانب سے گوادرپورٹ اورتوانائی منصوبوں کے مقامات کے دورے کا بھی امکان ہے۔
جیو نیوز خبر کے مطابق، سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری، دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
سعودی وفد دورہ کے دوران گوادر پورٹ بھی جائے گا۔ قابل غور ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 10 دن پہلے ہی سعودی عرب کے دورہ سے واپس پاکستان لوٹے ہیں۔ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔