بھٹکلی حجاج کر ام کی آمد پر جدہ میں تہنیتی اجلاس
12:43PM Sun 25 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 25 ستمبر، 16
جدہ / (نامہ نگار) بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے امسال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے بھٹکلی حاجیوں کی جدہ آمد پر ان کے اعزاز میں ایک تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 80/کے قریب حاجیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجیوں کے تاثرات بھی سنے گئے اور ان کے اعزاز میں نظمیں بھی پڑھی گئیں۔ علاوہ ازیں اس موقع پر موجود انجمن میں گزشتہ پینتیس سالوں سے انجمن اسکول میں تدریسی خدمات انجام دینے والے جناب الیاس پاشہ صاحب کی اور جامعۃ الصالحات کی سابقہ مہتممہ محترمہ شکیلہ تبسم صاحبہ کی تہنیت کی گئی۔
اس موقع پر حجاج کے لئے ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کے اختتام پر حاجیوں کی خاطر تواضع کی گئی۔