میسور میں میسور ، منڈیا اور چامراج نگر اضلاع کے متولیاں کی کانفرنس 

03:37PM Thu 24 Aug, 2017

قوم میں قائدین، دانشوارں اور رہنماؤں کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو صرف اتحاد اور اتفاق کی کمی ہے ہر ضلع میں اس طرح کی کانفرنس منعقد ہونا چاہئے، ریاستی وزیر یوٹی قادر کا خطاب میسور (بھٹکلیس نیوز ) یہاں میسور کے دارالعلوم صدیقیہ کے روبرو واقع ایمن فنکشن ہال میں میسور، منڈیا اور چامراج نگر اضلع کے متولیاں کی کانفرسن منعقد کی گئی۔ ریاستی وزیر برائے تعلیم، اوقاف اور اقلیتی بہبود جناب الحاج تنویر سیٹھ نے یک چھوٹے سے پودے کو پانی ڈالکر اس تاریخی متولیوں کی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا آغاز حضرت مولانا اعجاز احمد کی جانب سے کی گئی تلاوت قرآن پاک کی آیاتوں سے ہوا۔ اور نعت شریف طالب العلم محمد اشرف اور جناب افسر علی رکن وقف ضلع میسور نے ادا کی استقبالیہ کلمات نور محمد مرچنٹ رکن میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نے کہے،اور نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ر یاستی وزیر جناب یو ٹی قادر نے اس طرح کی متولیوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر ریاستی وزیر برائے اوقاف جناب تنویر سیٹھ اور میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین عارف احمد مہکری کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے جنگ آزادی کے اولین مرد مجاہد حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ اور سابق ریاستی وزیر و بزرگ قائد الحاج عزیز سیٹھ کی خدمات کو تازہ کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کی۔جناب یوٹی قادر نے کہا کہ اوقاف اللہ کی امانت ہے اور متولیاں اس امانت کے محافظ ہیں۔ اسلئے انہیں پوری ایماندار ی اور دیانتداری سے کام کرنا چاہئے۔ قوم میں قائدین، دانشوارں اور رہنماؤں کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو صرف اتحاد اور اتفاق کی کمی ہے۔ متولیاں ریاستی حکومت اور ملت کے افراد کے درمیاں ایک پل کی مانند ہوتے ہیں اسلئے تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی خدمات کو جاری رکھیں کیونہ جس جگہ اچھا کام ہوتا ہے وہاں تنقید کا ہونا لازمی ہے۔ میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ڈی رندیپ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسکانفرنس کو خوشّ آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کانفرنس کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام متولیاں کو یقین دلایا کہ جب بھی ضرورت پڑے تووہ ان متولیا ں کی ہر ممکنہ مدد کرنے اور اوقافی جائیداد کے دستاویزات کی درستگی کے تعلق سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اب چونکہ ڈسٹرکٹ وقف ٹاسک فورس بھی عمل میں آیا ہے ۔ جس سے خاص طور سے ناجائز قبضہ جات جیسے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے بعد اوقافی جائیدادوں کے سروے کی پہلے مرحلے کی کاروائی مکمل ہوچکی ہے اور عنقریب سکینڈ سروے کی کاروائی کو مکمل کرکے ریاستی حکومت کو روپورٹ پیش کردی جائیگی۔میں متولی حاضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حدود میں آنے والی اوقافی املک کے تحفظ اورحصار بندی کے لئے نئے وقف ایکٹ کو پوری طرح سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کریں۔ یم یل سی جناب عبد الجبار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاستی حکومت کی جانب سے صرف 1300کروڑ روپئے اوقافی گرانٹ منظور کئے جاتے تھے اور جب ہم تمام مسلم لیجسلیچرس نے ایک جگہ جمع ہوکر ریاستی وزیر تنویرسیٹھ کی قیادت میں وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا سے ایک وفد کی شکل میں ملاقات کئے اور ہمارے مطالبات کو وزیر اعلی ٰ کے روبرو پیش کئے تو وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا نے فراغ دلی اور ریاست کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے گزارشات کو سنجدیگی کے ساتھ سن کر تمام مطالبات پر غو ر کرنے کا بھروسہ دلایا اور اپنے سالانہ بجٹ میں امسال 2750 کروڑ اوقافی گرانٹ دینے کا تاریخی اعلان کیا۔ جناب عبد الجبار نے بھی اس موقع پر بابائے ا وقاف بزرگ قائد عزیز الملک الحاج عزیز سیٹھ صاحب کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ریاست کے تمام مسلمانوں بشمول متولیاں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیش کے حالات کافی نازک ہیں اور ہمیں کافی محتاط رہنا چاہئے اور ہمارے مساجد، درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں کی حصار بندی کے انتظامات کروالینا چاہئے۔ ورنہ اتر پردیش جیسے حالات بھی یہاں پیدا ہونگے۔ اسلئے ابھی سے ہمیں کافی چوکنا اور ہوشیار رہنا چاہئے۔ جناب عبدالجبار نے اس موقع پر تمام متولیوں سے گزارش کی کہ وہ مساجد کو ہماری تمام کارو ائیوں کا مرکز بنالیں اور ہمارے تمام فیصلہ اس مسجد میں کریں اور ہمارے آپسی مسئلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مل جل کر کام کریں اسی میں ہماری بھلائی ہے اور ہماری آپسی نااتفاقی کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتوں کو فائدہ ہوگا۔ حضرت مولانا مقبول احمد نظامی، ریاستی وقف بورڈ کے اسپشل آفیسر سید مجیب اللہ ظفاری اور عبد العزیز چاند نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ریاستی وزیر جناب الحاج تنویر سیٹھ نے کانفرنس کی صدارت فرمائی۔ میسور کے سرقاضی حضرت مولانا محمد عثمان شریف صاحب، ریاستی بورڈ آف اوقاف کے چیف یگزییکیتیو آفیسر یس یم ذولبقار اللہ ، اسپشل آفیسر سید مجیب اللہ ظفاری، میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین عارف احمد مہکری، مندیا ضلع وقف مشاورتی کمیتی کے چیرمین ز بیع ا للہ خان اور چامراج نگر ضلع وقف مشاورتی کمیتی کے چیرمین سید ارشاد اللہ ڈائس پر موجود تھے۔ میسور ضلع، چامراج نگر اور منڈیا ضلع کے متولیاں اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں موجود تھے۔ میسور کے سابق مئیر و کارپوریٹر ایوب خان، کارپوریٹرس سہیل بیگ، کے سی شوکت پاشاہ، عبد العزیز چاند، حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ یسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمیتی کے نائب صدر سید نجم الدین صاحب، میسور ضلع وقف مشاورتی کمیتی کے اراکین ، پروفیسر سید عقیل احمد ، حضرت مولانا محمودالحسن صاحب صدیقی، حضرت مولانا ایوب انصار، حضرت مولانا محمد رفیع الدین صاحب قاسمی ، حضرت مولانا ، قاری و صوفی محمد انوار احمد نظامی اور دوسرے معزز شخصیات ا س موقع پر موجود تھے۔