شیرورو قومی شاہراہ پر بائک کی ٹینکر سے ٹکر؛ بھٹکل میں رہنے والا گنیش موقع پر ہی ہلاک

03:14PM Tue 27 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 27 ستمبر، 16 شیرور (نامہ نگار) شیرور قومی شاہراہ مارکیٹ کے قریب آج   بائک کی ٹینکر سے ہوئی ٹکر کے نتیجہ میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے، جس کی شناخت بھٹکل کے منڈلی میں رہنے والےگنیش  جناردھن نائک (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق گنیش اصلاً  دانڈیلی کا رہنے والا ہے مگر وہ بھٹکل میں کام کرنے کی وجہ سے اپنے ماموں کے یہاں مقیم تھا اور آج وہ کسی کام سے شیرور گیا ہوا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ میں گنیش کے سر میں بہت زیادہ مار لگا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اس سلسلہ میں بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔