بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقاد؛ بھٹکل سے بھی مہمانان کی شرکت
05:16AM Thu 21 Jun, 2018
جدہ: 21 جون، 18( بھٹکلیس نیوز بیورو) گزشتہ روزجدہ کے پاریس ہال میں بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے اپنے ممبران کے لئے عید ملن پروگرام منعقد ہوا جس میں ممبران کے ساتھ ساتھ بھٹکل سے بھی مہمانان نے شرکت کی۔ اس عید ملن میں جہاں دلچسپ پروگرامات اور مکالموں سے حاضرین کو مھظوظ کرنے کی کوشش کی گئی وہیں جماعت کے سینئر ممبران کو ان کی خدمات پر تہنیت بھی کی گئی ،جس میں جناب سیدی باپا ادریس صاحب اور جناب زاہد رکن الدین صاحب (سی اے ) قابل ذکر ہیں، علاوہ ازیں اس پروگرام میں جناب حافظ انیس بڈو کو ان کی عالمی مقابلہ میں کامیابی پر تہنیت کی گئی جو کہ جماعت کی دعوت پر عمرہ تشریف لائے ہوئےتھے۔
مہمان خصوصی کے طور پر اس عید ملن میں عزت مآب ڈپٹی کونسل جنرل جدہ محمد شاہد عالم نے شریک ہوکر اس پروگرام کی رونق بڑھائی ۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کمیونٹی جدہ 36 ؍سالوں سے جو خدمات اپنی کمیونٹی کے لئے دے رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جماعت کی جانب سے ممتاز طلبہ کو دئے گئے ہمت افزا انعامات کو بھی سراہا ۔
بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبد الرب صاحب خطیبی ندوی نے جماعت کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ بچے ہمارے قوم کے مستقبل ہیں اور انکی نمایاں کامیابی پر انکی ہمت افزائی کرنا ایک اعلی درجے کا کام ہے ۔
اس پروگرام کی اہم کڑی جماعت کی جانب سے تعلیمی ایوارڈ کی تھی ،جس میں امسال درجہ اول سے لیکر ڈگری تک نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر طلبہ کو سرٹیفیکٹ اور میمنٹو سے نوازا گیا جس میں سال کا سب سے بڑا ایوارڈ اس بار عفت یونیورسٹی کی طالبہ مریم بنت عبد السلام شابندری پٹیل کی گریجویشن میں نمایا ں کامیابی پر انہیں دیا گیا۔
اس پروگرام میں ممبران کے لئے بہت سارے انعامات رکھے گئے تھے جس کورافل ڈرا ءکے ذریعےممبران میں تقسیم کیا گیا جس میں بمپر انعام خلیل دامدا ابو کو 88888 روپیوں کا ملا ۔
اسٹیج پر جماعت کے صدر یسین عسکری،سکریڑی نوید حسن ائیکری ،عید ملن کنوینر قمر سعدا ، جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبد الرب خطیبی ندوی ، حافظ انیس بڈو اور ڈپٹی کونسل جنرل شاہد عالم وغیرہ موجود تھے۔
(جدہ سے حبیب اللہ محتشم کی رپورٹ)