گزشتہ دنوں کہا گیا تھا کہ چین کے فوجیوں نے چھ جولائی کو دلائی لامہ کے یوم پیدائش کے موقع پر کچھ تبتیوں کے ذریعہ تبتی جھنڈہ لہرائے جانے کے بعد گزشتہ ہفتہ لائن آف کنٹرول پار کی تھی ، لیکن فوجی سربراہ نے اس کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں چین نے کوئی دراندازی نہیں کی ۔
فوجی سربراہ کی پاکستان کو سخت وارننگ ، کہا : اگر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو ملے گا ایسا جواب
12:50PM Sat 13 Jul, 2019
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان کو سخت وارننگ دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اگر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے ، تو اس کو اسی کی زبان میں کرارا جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ باتیں کرگل جنگ کے 20 سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک سیمینار میں کہیں ۔ بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کی فوج بار بار دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔ ہمارے علاقہ کے تحفظ کیلئے فوج عہد بند ہے ، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ کسی بھی غلط حرکت کا کرارا جواب دیا جائے گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں جو جنگیں ہوں گی وہ کافی زیادہ تباہی لائیں گی اور اندازہ سے بالاتر ہوں گی ۔ اس وقت تکنیک کا بڑا اہم کردار ہوگا ۔ اس طرح کی جنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو ہائبریڈ وار کا نام دیا ہے ۔ فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کرگل جنگ کے بعد فوج نے طویل فاصلہ طے کیا ہے ، لیکن ہمیں مستقبل کی لڑائیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔
آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ فوج کو ہر طرح کی جنگ ( ملٹی اسپیکٹرم وار ) کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ تکنیک کے بڑھتے اثر نے جنگ کے حالات کو تبدیل کردیا ہے ۔ دیکھا جائے تو آج جنگ میں سائبر دنیا ایک بڑا رول ادا کررہی ہے ۔