بھارتا بھاگیہ ودھاتا پروگرام

01:06PM Wed 1 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی125 ویں سالگرہ کے موقع پر اس عظیم شخصیت کی زندگی کے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کیلئے محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کی جانب سے یکم فروری کو خصوصی ساؤنڈ اینڈ لائٹ پروگرام بھارتا بھاگیہ ودھاتا کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ یہ پروگرام 3؍ فروری کو تمام اضلاع میں پیش کیا جائے گا۔ نچلی سطح کے طبقات کے حوصلوں کو بلند کرنے کے علاوہ کمزور طبقات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے امبیڈ کر کی زندگی کے پہلوکو اس میں پیش کیاجائے گا۔اس پروگرام کو محکمہ کے ڈائرکٹر این آر وشو کمار نے ترتیب دیا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح یکم فروری کو شام 6-30 بجے بنگلور یونیورسٹی کے احاطہ میں وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج کریں گے،جبکہ رکن اسمبلی منی رتنا صدارت کریں گے۔ 80 فنکاروں کی مسلسل محنت کے بعد بی ایم گری راج کی ہدایت میں تیار اس پروگرام کو تمام اضلاع میں پیش کیا جائے گا۔ جس کیلئے داخلہ مفت ہوگا۔ یہ پروگرام یکم فروری تا 3؍ مارچ مختلف اضلاع میں پیش کیا جائے گا۔