پیاز کے داموں میں بہت جلد کمی کے امکانات
02:59AM Tue 27 Aug, 2013
بنگلور27 اگست(بھٹکلیس نیوز)بہت جلد ریاست میں پیاز کے داموں میں کمی ہونےکے امکانات ہے۔ترکاری کی مقامی اقسام کافی مقدار سے بازار میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔جس کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔دو تین دن قبل ہبلی کے(اے پی ایم سی) "اگریکلچررل پرڈیوز مارکیٹنگ کارپوریشن "مارکیٹ میں پیاز کی اوسط قیمت 45 روپےفی کےجی دستیاب تھی۔اور ری ٹیل میں 55 تا 60 روپے فی کےجی فروخت ہو رہی تھی۔اے پی ایم سی ہبلی کے مطابق پیاز کی قیمتوں می متوقع ہے ۔وہ اس لئے کہ مقامی اقسام کی پیاز کی آمد مارکیٹ میں اضافہ ہونے لگی ہے۔اس سلسلہ میں صدر اے پی ایم سی، ہبلی مسٹر سریش داسنور کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے مقامی اقسام کے پیاز کے لوڈس کا مارکیٹ میں ایک کثیر تعداد سے آنے لگی ہے۔موصوف نے مزید کہا کہ حالانکہ شمالی ہند میں قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ہمارے یہاں مزید اضافہ کے کوئی اندیشہ نہیں۔مسٹر داسنور کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی پیاز باہر سے آنے والی پیاز سے ہتر ہے کیونکہ اس کا رنگ باہر سے آئی ہوئی پیاز سے کم ہے۔جس کی وجہ سے پیاز کا وزن کم ہوتا ہے جس کی بناء پر اس کی قیمتیں کم کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہیں۔بنگلور شہر میں پیاز کی آماد شروع ہو چکی ہے جس کی قیمت فی کنٹل 4500روپے ہے مزید قمیتوں میں کمی کا اندیشہ ہے۔