دہلی میں آلودگی کے درمیان ایئر پیوری فائر اور ماسک کی فروخت نے زبردست اضافہ
03:25PM Wed 9 Nov, 2016
نئی دہلی،(ایف او یس)
دیوالی کے بعد سے دارالحکومت دہلی میں پھیلی آلودگی کے بعد ایئر پیوریفائر اور ماسک کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے کوملا ہے۔بڑی تعداد میں لوگوں نے دیوالی سے پہلے ہی ان مصنوعات کی خریداری کر لی تھی، لیکن دیوالی کے بعد تو ان کی مانگ میں زبردست ضافہ دیکھنے کو ملاہے۔اسنیپ ڈیل کے مطابق مجموعی طور پر آلودگی سے بچاؤ والیے مصنوعات کی مانگ میں اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہواہے۔کمپنی نے کہا کہ دیوالی سے پہلے اور دیوالی کے بعدایئرپیوریفائر اور ماسک کی فروخت میں پہلے ہی سات گنا کا اضافہ ہو چکا ہے۔دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ شہر کے اس پورٹل نے اس قسم کیلئے خاص اسٹور بنایا ہے۔اسنیپ ڈیل کا اندازہ ہے کہ اس بار یئر پیوریفائر اور ماسک کی فروخت دس گنا کا اضافہ ہوگا۔