میونسپال معاملہ میں گرفتاریوں کے خلاف نامدھاری سماج کا دھرنا؛ بھٹکل سے باہر کے لوگوں کی مداخلت پر تشویش کااظہار
11:06AM Wed 27 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 27 ستمبر، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میونسپال معاملہ میں گرفتار ہونے والوں میں بہت سے لوگون کے نامدھاری سماج سے ہونے کی وجہ سے آج صبح نامدھاری سماج کے افراد نے پولس تھانہ پہنچ کر دھرنا دیا اور اس سلسلہ میں پولس سے صحیح قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی ۔ اس موقع پر نامدھاری سماج کے لیڈر نے ڈی وائی ایس پی سے کہا کہ جن لوگوں نے میونسپال پر پتھراؤ کیا ہے ان پر پتھراؤ کا معاملہ درج کیا جائے نہ کہ دفعہ 395/کے تحت ڈکیتی کا الزام لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تہوار قریب آرہے ہیں اور ایسے میں ان پرغیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے اور ایسی دفعات لگنے سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہورہا ہے ،انہوں نے اپیل کی کہ پولس اس سلسلہ میں صحیح قانونی کارروائی کرے تاکہ ہم بھی قانونی کارروائی سے ان کو چھڑا سکیں۔ اس کے بعد ڈی ایس پی نے اس معاملہ کی خبر ضلعی ایس پی کو دی اور انہوں نے انہیں کاروار آکر معاملہ حل کرنے کو کہا جس کے بعد نامدھاری سماج کے لوگوں نے دھرنا ختم کیا۔
اس موقع پر نامدھاری سماج کے لیڈر ایم آر نائک نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ دھرنا انصاف کی مانگ کرتے ہوئے دیا تھا اور پولس کی یقین دہانی کے بعد اس کو ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے بھٹکل کے باہر کے لوگوں کے یہاں آکر دئے گئے بیانات پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ہم اس کو قانونی طور پر لڑنے کے لئے موجود ہیں کوئی باہر کا آدمی آکر یہاں کے ماحول کو خراب کرتا ہے تو اسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولس محکمہ ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے گا۔