غوثیہ محلہ میں جلد تعمیر ہوگا پینے کے پانی کا پلانٹ؛ قاضی صاحبان کے ہاتھوں رکھا گیا سنگ بنیاد
02:26PM Sun 10 Mar, 2019
بھٹکل: 10 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے تعاون سے غوثیہ محلہ میں صاف و شفاف پینے کے پانی کا پلانٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیے ہفتہ کے روز بعد نماز عصر قاضی صاحبان کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس تقریب میں معزز علماء کرام اور شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس تعلق سے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور صاحب نے پلانٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے بھٹکل میں مختلف جگہوں پر پینے کے پانی کے پلانٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں سوچا گیا تھا اور اس سلسلہ میں خلیج کی جماعتوں سے تعاون بھی طلب کیا گیا تھا اس کے جواب میں ہمیں بہت سی جماعتوں سے مثبت جواب ملا۔
انہوں نے کہا چونکہ غوثیہ محلے اور اس کے ارد گرد کے محلوں میں کنویں گندے پانی کی وجہ سے آلودہ ہوچکے ہیں اس لیے ہم نے سب سے پہلے یہاں پلانٹ کی تعمیر کرنے کا سوچا جس کے لیے ہمیں بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے بھرپور تعاون ملا اسی نتیجے میں آج اس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے اور امید ہے کہ یکم اپریل کو اس کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔
اس موقع پر موجود ذمہ داران نے صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے ذمہ داران کو اس کار خیر پر مبارکباد دی اور دوسری جماعتوں کے لیے اس کام کو لائق تقلید قرار دیا۔
سنگ بنیاد تقریب میں قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب، چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی صاحب مدنی، جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب، جناب مولانا الیاس صاحب جاکٹی ندوی، جناب مولا عرفان صاحب ایس ایم ندوی، جناب امتیاز ادیاور صاحب، جناب نصیف خلیفہ صاحب، جناب محمد صادق پلور صاحب، جناب سعداللہ رکن الدین صاحب، جناب صدیق اسماعیل صاحب اور محلہ کے ذمہ داران و عوام موجود تھے۔