پی چدمبرم کو جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس معاملے میں پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کی
12:03PM Tue 20 Aug, 2019
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ سے اس وقت بڑا دھچکا لگا جب عدالت نے آئی این ایکس معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔
عدالت نے چدمبرم کو اس معاملے میں گذشتہ سال 25جولائی کو گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری راحت دی تھی۔ عدالت نے اس میں کئی مرتبہ توسیع بھی کی تھی۔
چدمبرم ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے کے ایرسیل میکسس سودے اور آئی این ایس میڈیا کے تین سو پانچ کروڑ روپے سے متعلق معاملات میں مختلف تفتیشی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔ یہ سودے اس وقت کے ہیں جب وہ یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کے تحت ان سودوں کی منظوری دی تھی۔