مرڈیشور قومی شاہراہ پر بولیرو اور اسکوٹر کی ٹکر؛ ایک شخص کی موقع پر ہی موت
03:48PM Thu 4 Jul, 2019
بھٹکل: 4 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے مرڈیشور میں آج شام سات بجے کے قریب مچھلی لے جانے والی بولیرو واور اسکوٹر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں اسکوٹر سوار کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت بیلور پنچایت حدود کے رہنے والے ایشور جٹپا نائک (66) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ایشور نائک بیلور سے مرڈیشور کی جانب جارہا تھا کہ بھٹکل سے ہبلی جانے والی تیز رفتار بولیرو نے اسے ٹکر دے دی۔
اس سلسلہ میں مرڈیشور پولس تھا نہ میں معاملہ درج کیا گیا ہےاور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھرو والوں کے حوالہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا کہ قومی شاہراہ کا کام جاری رہنے کی وجہ سے مرڈیشور میں ایک ہی جانب سے سواریاں آتی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سڑک پار کرنے والوں اور چھوٹی گاڑیا ں چلانے والوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔