اگلی حکومت کانگریس کی ہوگی ڈھونگی بی جے پی پر کوئی اعتماد نہیں کریگا:پرمیشور

03:33PM Mon 28 Aug, 2017

بنگلور (بھٹکلیس نیوز)( پردیش کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے ذریعہ دوبارہ حکومت بنائے گی اور اس ڈھونگی بی جے پی پر کوئی اعتماد نہیں کریگا۔ انہوں نے شمالی کرناٹک کے چار اضلاع کے دورے پر روانہ ہوتے وقت نامہ نگاروں کو بتایا کہ سدارامیا کی حکومت کے کارناموں ، اس کی پروگراموں او رکامیاب اسکیموں کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے دوبارہ کانگریس کو دوبارہ اقتدار پر لانے کا فیصلہ لیا ہے اور اس فیصلہ کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ سی کور نامی ایک کمپنی نے خود سروے کرانے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ کانگریس کی ہی حکومت بنے گی اور اس سروے سے بی جے پی بھوکھلا گئی ہے اور اس سروے کو لیکر بی جے پی کے لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ اس کمیٹی کو رشوت دے کر سروے کرایا گیا ہے اور بی جے پی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور رکن اسمبلی آر اشوک نے مانگ کی ہے کہ اگر سروے رپورٹ سچ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں۔ لیکن لوگوں نے کانگریس کو پانچ سال تک اقتدار کرنے کاموقعہ دیا ہے اور پانچ سال مکمل ہونے کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں گے اور وسط مدتی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے خفیہ طورپر ریاست میں بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی یا نہیں اس تعلق سے خفیہ طورپر سروے کرایا تھااورسروے میں پتہ چلا کہ اس مرتبہ بی جے پی کو اکثریتی حاصل نہیں ہوگی اور اس سروے سے امیت شاہ ذہنی طورپرپریشان ہیں اور انہوں نے پارٹی کرناٹکایونٹ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور نگران کار عہدیداروں کو بھی بدل دیا ہے ۔ اب مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر اور پیو ش چاولہ کو نگران کار کے طور پر نامز دکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی سالوں بعد بی جے پی کودلتوں کی یاد آئی ہے اور گھروں پر دعوت دی جارہی ہے ۔ریاست ہی اس ہندوستاون کے دلت بی جے پی کی ڈھونگی چالوں سے بخوبی واقف ہے۔ اور بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گے۔ یڈ ی یورپا اور دیگر لیڈرس دلتوں کے گھر کو تو ضرور جاتے ہیں اور وہاں ہوٹلوں سے کھانا منگوا کر کھاتے ہیں ۔ بی جے پی لیڈروں کو دلت کے نام سے ہی غصہ اور چڑ ہے۔صرف کانگریس ہی دلتوں کو سماجی انصاف اور ان کے اختیارات کی حفاظت کرسکتی ہے ۔کانگریس بی جے پی کی سیاسی چالوں سے دلتوں کوواقف کرائے گ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہبلی۔ دھارواڑ ۔ گدگ اور داونگیرے ضلع کا دورہ کررہے ہیں اوروہاں کے پارٹی صدر اور دیگر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گے اور وہ تمام اضلاع کا دورہ کرکے اختلافات اور سیاسی دشمنی کو ختم کرناچاہتے ہیں۔