غیرقانونی طور پر جانوروں کی سپلائی کے دوران گوکرن میں چار افراد گرفتار
03:25PM Tue 31 Jul, 2018
گوکرن: 31 جولائی، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) گوکرن پولس نے صوموار کو غیر قانونی طور پر جانوروں کو سپلائی کر رہے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن کی شناخت کاسرگوڈ کے ابوبکر محمد، محمد فاروق، منجے گوڈا اور محمد اشرف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق یہ لوگ کاروں کو لے جانے والے بڑے ٹرک میں 8/بھینسیں اور 15/بیل ڈال کر کاسرگوڈ لے جارہے تھے کہ پولس نے دستاویزات نہ ہونے کے سبب ان کو دھر لیا۔
اس سلسلہ میں گوکرن پولس تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔