بھٹکل سرپن کٹے میں مرغیوں کی دکان میں ہوئی چوری؛ چور بڑی رقم لے کر ہوئے فرار
01:35PM Wed 27 Nov, 2019
بھٹکل: 27 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے سرپن کٹہ میں واقع مرغیوں کی دکان میں منگل کی صبح چوری کی وارادت پیش آئی ہے جس میں چوروں نے قریب 42/ہزار کی رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق امیش نائک نامی شخص کی دکان پر منگل کی صبح سی سی ٹی وی کو توڑ کر یہ واردات انجام دی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔