طالبہ کی عصمت دری نہیں ہوئی: راتھوڑ
02:58PM Wed 20 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ باگل گنٹے پولیس تھانہ کی حدود میں آنے والی ایک نجی اسکول میں 4سالہ نرسری کی طالبہ کی عصمت دری کا معاملہ اب بند ہوگیا ہے۔کیونکہ طالبہ کی عصمت دری یا جنسی ہراسانی کا معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔ ٹی داسرھلی میں واقع ایک نجی اسکول میں نرسری کی4 سالہ طالبہ کہ ہاتھ پر زخم ہوا تھا۔ طالبہ کے والدین نے اس زخم کے تعلق سے سوال کرنے پر طالبہ نے بتایا کہ وہ بیت الخلاء کو جاتے وقت ایک چوکیدار انکل نے اس کے ساتھ جنسی استحصال کیا تھا۔ طالبہ کے والدین نے اسے ایم ایس رامیا اسپتال لے گئے تھے۔ جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ جنسی ہراسانی اور عصمت دری کے تعلق سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ اس لئے اس معاملہ کو لیکر پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کی بات کہی تھی۔ والدین نے باگل گنٹے پولیس تھانہ میں عصمت دری کی شکایت کی تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی اور اسکول کے سات چوکیداروں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ایم ایس رامیا اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبّی جانچ کرکے بتایا کہ طالبہ کے ساتھ کوئی دست درازی یا کوئی زبردستی نہیں ہوئی ہے ۔اس لئے پولیس نے اس معاملہ کو بند کردیا اور چوکیدار کے خلاف درج معاملہ کو بھی منسوخ کردیا۔ اسکول کی جنسی ہراسانی روک تھام ٹیم نے بھی جانچ کرکے اس معاملہ کو بند کردیا۔