پدم شری ایوراڈ یافتہ  بوما گوڈا کاروار اسپتال میں داخل؛ عیادت کو پہنچے ضلعی ڈی سی

04:53PM Sat 6 Jul, 2019

کاروار: 6 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)   فولک آرٹسٹ پدم شری ایوارڈ یافتہ بوما گوڈا کو سانس میں تکلیف کی وجہ سے کاروار کے کیمس میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی عیادت کے لیے آج ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار اسپتال پہنچے  اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ خیال رہے کہ دو دن قبل سانس کی تکلیف کی وجہ سے ان کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔