بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کا پھرمتنازعہ بیان "خلجی نے لوٹا تھا بہار، اب پورے مک میں تبدیل کئے جائیں گےمغلوں سے منسلک نام"۔

12:03PM Mon 22 Oct, 2018

الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے یوگی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مغل سے منسلک نام تبدیل کرنا چاہئے۔ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے گری راج سنگھ نے کہا کہ خلجی نے بہارکولوٹا، لیکن بھکتی پورکانام انہیں کے نام پررکھ دیا گیا۔ بہارکے اکبرپورکے ساتھ ساتھ تقریباً 100 مقامات کے نام بدلے گئے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میں مطالبہ کروں گا کہ بہارکے ساتھ ساتھ پورے ملک میں مغل سے منسلک ناموں کوتبدیل کیا جائے اس سے قبل وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھنے کی سفارش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شہرکا قدیم نام پریاگ راج ہی تھا۔ وزیراعلیٰ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے ترک دیا تھا کہ جہاں ندیوں کا سنگم ہوتا ہے، اس 'پریاگ' کہا جاتا ہے۔