کانگریس،این سی پی کے لوگوں کو بھر کر وزیراعلی نے بی جے پی کو ہی کانگریس بنا دیا: شیوسینا

01:59PM Mon 27 Feb, 2017

ممبئی،(بھٹکلیس نیوز)بی ایم سی انتخابات کے بعد شیوسینا مسلسل بی جے پی پر حملے کررہی ہے۔ آج پھر اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ میں شیوسینا نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس میں پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے کا بیان چھپا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے میئر کے لئے کانگریس کے ساتھ نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی کو ویسے اس کی ضرورت بھی کیوں ہوگی؟ کانگریس این سی پی کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں بھر کر سی ایم نے بی جے پی کو ہی کانگریس بنا دیا ہے۔ بی جے پی کا یہ کانگریسکرڑ مہاراشٹر اور ملک کو کہاں لے جائے گا؟شیوسینا نے جموں کشمیر میں محبوبہ مفتی کی پارٹی سے بی جے پی کے اتحاد پر بھی طنز کسا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس تو خطرناک ہے ہی لیکن افضل گورو کو شہید ماننے والی محبوبہ مفتی کے ساتھ اقتدار میں بنے رہنا اور بھی خطرناک ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار ملنے سے ضروری نہیں کہ شہرت بھی ملے گی۔