مائیکرو سافٹ کا نوکیا موبائل فون کمپنی خرید نے کا اعلان

05:27AM Fri 6 Sep, 2013

microsoft-to-acquire-nokias-mobile-business-will-stephen-elop-succeed-steve-ballmer-as-ceoبھٹکلیس3 ستمبر 13 بہت کم مددت میں کامیابی کی منزل طئے کرنے والی بل گیٹس اور پاؤل ایلین کی قائم کردہ معروف مائیکرو سوفٹ کمپنی نے مقبول ترین موبائل کمنی 'نوکیا موبائک کمنی' کو 6۔4 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا خلاصہ دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان کے دوران کہا کہ 2014 سال کی ابتدا میں اس کی فروقت مکمل کرلی جائے گی۔اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ نوکیا کمپنی میں خدمت دیں رہے 32 ہزار ملازمین کو مائیکروسافٹ کمپنی میں منتقل کیا جائے گا۔،نوکیا موبائل اس کاروبار سے متعلق وہ تمام پیٹنس بھی مائیکرو سافٹ کو فروخت کرے گی۔نوکیا موبائل جو کہ ایک زمانہ سے موبائل کی دنیاں میں اپنا مقام قائم کی ہوئی تھی ۔ سام سنگ اور ایپل کمپنی کی مارکیٹ میں آمد سے گزشتہ چند سالوں سے مارکیٹ میں کافی شدید مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مائیکرو سافٹ کمنی کے سی ای اؤ مسٹرسٹیو بالمرنے اس سلسلہ میں کہا کہ یہ قدم مستقبل کے لئے بہت بڑا اہم قدم ہے جو کہ حصہ داروں،ملازمین اور صارفین کے لئے ایک بہتر صورت اُبھر کر آسکتا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ نوکیا موبائل کمپنی کی جانب سے موبائل فون میں ابھرتی مانگوں کو نظر انداز کیا گیا یا پھر اس بات پر کافی دیرباد عمل کیا گیا۔