کرناٹک کی پولس ملک کی بہترین پولس فورس؛ پچاؤ

02:08PM Fri 6 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز / 06 مارچ،2014 بنگلورو/ (نامہ نگار) 28/فروری کو ڈائرکٹر جنرل آف پولس کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے آئی پی ایس افسر لال رکما پچاؤ نے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تہنیتی اجلاس کے دوران کرناٹک میں پولس افسر کی حیثیت سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی پولس کو ملک کی بہترین پولس فورس قرار دیا جاسکتا ہے۔کرناٹک پولس نے کئی بے مثا ل کارنامے انجام دئےہیں اور بین الاقوامی سطح پر اس کی ستائش حاصل کی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق حلانکہ میزورم سے ہے لیکن انہوں نے کرناٹک میں محکمہ پولس میں خدمت انجام دی ہے۔یہاں پینتیس سال تک انہوں نے پولس فورس میں خدمت انجام دی۔ اور اب سبکدوش ہوچکے ہیں،اور ریاستی حکومت ان کے کام سے پوری طرح مطمئن رہی ہے۔اپنی قیادت میں انہوں نے ریاست میں پر امن طریقہ سے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کروائے ریاست کی پولس نے ان کی قیادت میں کئی اہم چیلنجوں کا سامنا بھی کیا ہے۔ریاست میں عصمت دری اور جنسی استحصال کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پاسکو قانون جاری کروایا گیا ،ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ان ملزموں کو سزا دلوانے انہوں نے حکومت سے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سفارش کی ہے۔