مدینہ کالونی اور نوائط کالونی کے بعد سلطانی اسٹریٹ اور بندر روڈ سکینڈ کراس کو کیا گیا سیلڈ

04:30PM Sun 10 May, 2020

بھٹکل: 10 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں چار دن میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 کو پہنچنے کے بعد جن علاقوں میں کورونا کے مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں سمیت اطراف کے علاقوں کو بھی سیلڈ کیا گیا ہے۔ سیلڈ کیے گئے علاقوں میں مدینہ کالونی اور اس کے اطراف کا علاقہ، نوائط کالونی اور اس کے اطراف کا علاقہ، کوکتی نگر اور اطراف کا علاقہ جس میں بندر روڈ سکینڈ کراس بھی شامل ہے اور سلطانی اسٹریٹ اور اس کے اطراف کا علاقہ شامل ہے اور یہاں آمد و رفت پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کا واحد علاج یہی ہے کہ لوگ چند دنوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خود کو گھروں میں ہی محصور رکھیں۔