بھٹکل میں دکانوں اور کاروباری اداروں کو مزید ڈھیل: رات نو بجے تک کھلے رکھنے اجازت
02:50PM Mon 15 Jun, 2020
بھٹکل: 15 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس کے مطابق اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے بھٹکل میں سابقہ پابندی کو ہٹا کر آج سے دکانوں اور کاروباری اداروں کو صبح 05:00 بجے سے رات 09:00 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سوشیل میڈیا کے ذریعے دی گئی جانکاری میں کہا ہے کہ بھٹکل میں آج سے رات نو بجے کے بعد سے صبح پانج بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور اس دوران غیر ضروری عوامی چہل پہل کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔