جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کی جانب سے منعقد ہوگا عظیم الشان حفظ قرآن مسابقہ

01:10PM Tue 11 Dec, 2018

بھٹکل: 11 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کی جانب سے انشاء اللہ 28/فروری اور یکم مارچ کو دو دن ریاستی سطح کا حفظ قرآن مسابقہ رکھا جارہا ہے جس کی اطلاع کنوینر مسابقہ مولانا ارشاد احمد صدیقی کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مقابلے میں بارہ سال، تیرہ سے سترہ سال تک کے اور اٹھارہ سے بائیس سال تک کے حفاظ کرام کے مابین حفظ قرآن کا مقابلہ ہوگا جس میں بارہ سال کے شعبہ میں ریاست بھر کے طلبہ شرکت کر سکیں گے اور تیرہ سے اوپر والے شعبوں میں منگلور سے گوا تک کے حفاظ کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ریاست بھر کے حفاظ کرام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس مقابلے کا حصہ بنیں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ جو حفاظ حصہ لینا چاہتے ہوں وہ مندجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ +919901359172 +919945991120 +919902792042