بی ایم جے مسقط کی شاندار عید ملن تقریب ؛ بھٹکلی بچوں کے بے مثال مظاہرہ نے ناظرین کے دل جیت لئے

01:38PM Tue 22 Oct, 2013

بی ایم جے مسقط کی شاندار عید ملن تقریب ؛ بھٹکلی  بچوں کے بے مثال مظاہرہ نے ناظرین کے دل جیت لئے بھٹکلیس نیوز / 22 اکتوبر،2013 بھٹکل / ( مسقط بیورو) مسقط میں رہنے والے بھٹکلی احباب کے لئے سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی مل جل کر عید کی خوشیاں بانٹنے کے لئے بی ایم جے مسقط کی طرف سے شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بھٹکلی بچوں نے اپنے بے مثال اور لاجواب مظاہرے سے ناظرین کے دل جیت لئے ۔ اس عید ملن کو چار چاند لگانے کے لئے اس میں کئی ایک مزاحیہ اور سنجیدہ ڈراموں کے علاوہ بھٹکل نامہ کوئز اور تعلیمی ایوارڈ کو شامل کیا گیا تھا ۔ اس شاندار عید ملن کا انعقاد عید الاضحی کے پہلے دن کیا گیا تھا ۔ جس میں بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب خلیل الرحمٰن صاحب اور جنرل سکریٹری جناب یونس قاضیا صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے ۔ اس موقع پر جناب خلیل الرحمٰن صاحب نے مسقط جماعت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بیان کیا تو وہیں جناب قاضیا یونس صاحب نے مسقط جماعت کی طرف سے کمیونٹی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر جماعت کے سینئر نائب صدر اور بی ایم جے تعلیمی کمیٹی کے کنوینر  جناب آفتاب کولا صاحب نے تعلیمی ایوارڈ کو پیش کیا ۔ جس میں تعلیمی میدان میں ممتاز طلبہ جناب محمد رفیق ابن قمر مرچنٹ صاحب کو دسویں جماعت میں ، سہام بنت زبیر صاحب نائطے کو بارہویں کلاس میں اور فاطمہ سباحت بنت ایس ایم سید حسین صاحب کو گریجویشن میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے پر جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب اور جناب یونس قاضیا صاحب کے ہاتھوں اکیڈمک ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس عید ملن تقریب میں جہاں مزاح اور تفریح سے بھر پور ڈرامے پیش کئے گئے تو وہیں سنجیدہ قسم کے بھی بہت سے ڈراموں کو ناظرین نے پسند کیا ۔ جس میں سے کا 'زالے امچے گاؤں' ، 'ہردم اللہ کر' ، 'ایماندار تاجر' ، 'ذرا سا ہنسناہوجائے' اور 'امچی کائنات' نے بہت داد وصول کی ۔ اس موقع پر جناب آفتاب کولا صاحب کی ہدایت میں تیار کیا گیا بھٹکل نامہ کوئز 2013 جناب صلاح الدین ایوب سدی باپا صاحب نے پیش کیا ۔ عید ملن کمیٹی کے کنوینر جناب قمر مرچنٹ صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور جماعت کے صدر جناب سلیم سعدا صاحب نے استقبالیہ پیش کیا ۔ جناب صلاح الدین شابندری صاحب کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا ۔ پروگرام کے آخر میں ریفل ڈراء کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں تقریباً 30/ہزار روپئے کے انعامات دئے گئے ۔ اس عید ملن کی تصاویر کے لئے ہماری فوٹو گیلری پر جائیں یا اس لنک پر کلک کریں ۔ http://www.bhatkallys.com/news-bkl/photos-bmj-muscat-held-grand-eid-milan/ bmj-muscat-eid-milan-07 bmj-muscat-eid-milan-08 bmj-muscat-eid-milan-04 bmj-muscat-eid-milan-05 bmj-muscat-eid-milan-03 bmj-muscat-eid-milan-01 bmj-muscat-eid-milan-02 bmj-muscat-eid-milan-06