اسارکیری میں موجود گھروں کے کنوؤں کا پانی ہوا گندا؛ عوام نے ڈرینیج نظام کی خرابی کو ٹہرایا ذمہ دار

03:07PM Fri 22 Mar, 2019

بھٹکل: 22 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعرات کی صبح اسارکیری کے دس سے پندرہ گھروں کے کنوؤں میں گندا پانی سرایت کرجانے سے وہاں کے عوام کافی پریشان ہوگئے ہیں اور انہوں نے ڈرینیج کی خرابی کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح اسارکیری میں موجود مہادیو نائک، محمد وصی اللہ، گنپتی نائک، منی کنتھ پجاری، شری دھر نائک اور دیگر افراد کے گھروں کے کنوؤں کا پانی گدلا ہوگیا تھا اور اس میں موجود مچھلیاں وغیرہ مر کر اوپری سطح پر آگئے تھے۔

مقامی لوگوں نے اس کا ذمہ دار ڈرینیج نظام کی خرابی کو بتلایا ہے لیکن اب تک اس کی اصلی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

اس سلسلہ میں وہاں کے عوام نے میونسپال کے ذمہ داران کو اس کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔