پورورگا کی عوام کی طرف سے قومی شاہراہ پر تیسرے ترمیم شدہ منصوبہ کے تحت کام کروانے کا مطالبہ
12:12PM Sun 2 Apr, 2017
بھٹکلیس نیوز / 02 اپریل، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) پور ورگا کی عوام نے قومی شاہراہ کو فورلین میں منتقل کرنے کے کام کو تیسرے ترمیم شدہ منصوبہ کے تحت کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر مسٹر منجوناتھ کو میمورنڈ م سونپا ہے ۔میمورنڈ م میں رہائشی علاقوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے تشکیل دئیے گئے ترمیمی (آر-3) منصوبے کے تحت تعلقہ کے پرورگا میں قومی شاہراہ کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
میمورنڈم کے مطابق اگر اس منصوبہ پر عمل کیا جاتا ہے تو وہاں کے مکینوں کو کم نقصان ہوگا اور بہت ہی آسانی کے ساتھ شاہراہ کا کام بھی پورا ہوگاورنہ اگر موجود ہ منصوبہ پر عمل در آمد کیا گیا تو بہت سے مکینوں کو نقصان ہوگا ۔
اس موقع پر بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، یلووڑی کوؤور گرام پنچایت نائب صدر عبدالرزاق، ممبر سریش نائک، رئیسہ شیخ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، عارف جبالی، محمد رفیق، انور، تاج الدین، ابوبکر وغیرہ موجود تھے۔