بھٹکل میں آج کے دن کورونا کا آٹھواں معاملہ۔ مریضوں کو کاروار منتقل کیا گیا: کل تعداد 21 کو پہنچی
03:57PM Sat 9 May, 2020
بھٹکل: 9 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج صبح کورونا کے سات معاملے سامنے آئے تھے اور شام ہوتے ہوتے ان کے رابطہ میں آنے والی ایک اور خاتون کورونا سے متاثر ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ 32 سالہ خاتون بھٹکل کے کوگتی نگر کی رہنے والی ہے۔
آج کے اس آٹھویں معاملے کے بعد پچھلے پانچ دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 کو پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے قبل گیارہ افراد کورونا سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔
آج کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو بہتر علاج کے لیے کاروار میڈیکل سائنس سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا بہتر علاج ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کی اطلاع کے مطابق یہ تمام معاملے مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال سے ہی بھٹکل پہچنے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سلسلہ میں مزید افراد کی رپورٹ آنی باقی ہے۔