ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ؛ خاطیوں کو روڈ سیفٹی قوانین کا سبق پڑھا نا ضروری :کمشنر
03:10PM Tue 21 Nov, 2017
بھٹکلیس نیوز / 21 نومبر، 17
بنگلور:21 نومبر (سالار نیوز)اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے کے بعد آپ معمولی سا جرمانہ بھر کر چھوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلطی ہے ۔ اب آپ کو جرمانہ کے ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے اسباق سکھائے جائیں گے ۔ پولیس افسران بھی اچھی طرح جان چکے ہیں کہ صرف جرمانہ سے خاطیوں پر قابو نہیں کیا جا سکتا ۔بلکہ انہیںٹریفک قوانین اور تحفظ کے بارے میں پاٹھ پڑ ھا نا ضروری ہے۔ اس طرح کی پڑھائی کے لئے ٹریفک محکمہ مناسب جگہوں کی نشاندہی اور تلاش میں ہے۔ اڈیشنل پولیس کمشنر ٹریفک آرہیتیندرنے بتایا کے آج کل لوگوں کے پاس وقت کی کمی ہے وہ ہر وقت جلدی میں ہوتے ہیں۔ ہم نے سوچا کیوں نہ اس کمزوری کا فائداہ اٹھا یا جائے ۔ اگر جرمانہ کے دساتھ ان کا قیمتی وقت بھی صرف ہوگا ۔وہ ٹریفک قوانین بہتر تریقہ سے سمجھ سکیں گے اور آئندہ غلطیاں دہرائیں گے ۔اس طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئےگی۔ ایک پولیس افسر نے بتا یا کے جب ہم کسی خاطی کو پکڑ کرقوانین کے بارے میں بات کر تے ہیں (چاہے وہ ہلمیٹ پہننے کی چھوٹی سی غلطی کیوں نہ ہو)وہ کہتے ہیں آپ ہمیں نصیحت مت دیجئے ۔ جرمانہ لیجئے اور بس !اگر ہمیں یہ اختیار ہو کہ خاطیوں کو روکیں اور انہیں ٹریفک کے اسباق یاد دلائیں تب انہیں پتا چلے گا کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے۔ یاد رہے کے شہر میں 70 لاکھ سے زیادہ گاڑیاںہیںاور 15نومبر تک قریب 3کروڑ رپئے جرمانہ وصول کیا ہے۔