اقتصادی بحران سے دوچار پاکستان کو آئی ایم ایف دے گا چھ ارب ڈالر کا پیکیج
11:05AM Mon 13 May, 2019
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی خستہ حال معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے تین سال کے لئے چھ ارب ڈالر کا ’بیل آوٹ ‘ پیکج دے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی معاملات کے مشیر عبد الحفیظ شیخ نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔
شیخ نے پاکستانی ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں کہا کہ پاکستان کی تکنیکی ٹیمیوں اور آئی ایم ایف کے درمیان تین سال کے لئے بیل آوٹ پیکیج پر سمجھوتہ ہوا ہے، جس میں پاکستان کی امداد کے طور پر چھ ارب ڈالر ملیں گے۔ انہوں نے کہا’’ایک ماہ کی بحث اور مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان یہ معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کو ابھی واشنگٹن میں آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹرس کی رسمی منظوری ملنا باقی ہے۔ لیکن اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں مؤثر اصلاحات جاری ہے ۔
پاکستان کے لئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ائرنسٹو رمریزریگو نے بھی پاکستان کے اس اعلان کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی حمایت کے لئے توسیع فنڈ نظام کے تحت 39 مہینوں کے لئے چھ ارب ڈالر کی امداد دی جا سکتی ہے۔