دارالعلوم دیوبند نے طالب علموں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر لگی پابندی
11:42AM Thu 13 Sep, 2018
Share:
مشہور اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبندنے اپنے طالب علموں پر اسمارٹ فون کا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے آج حکم نامہ جاری کرکے طالب علموں کو وارننگ دی کہ اگر ان کے پاس اسمارٹ فون پایا گیا ، تو ان کو ادارے سے نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو اسمارٹ فون کو اپنے گھر میں رکھنا چاہیے ۔ اگر کوئی طالب علم ادارے میں اس کا استعمال کرتے ہوئے نظرآیا ، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مفتی قاسم نےکہا کہ اسمارٹ فون سے پڑھائی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور اس سے تعلیم کا معیار متاثر ہوتا ہے ۔