موسلادھار بارش کے بعد جالی پٹن پنچایت کی جانب سے کی گئی نالیوں کی صفائی
03:32PM Mon 22 Jul, 2019
بھٹکل: 22 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں دو دن سے ہورہی مسلسل بارش کے بعد نالیوں کے بھر جانے سے پانی کی نکاسی میں مسئلہ ہورہا تھا جس کی وجہ سے پانی سڑکوں پر پھیل جانے سےسڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی ۔اس سلسلہ میں بھٹکلیس پر کل ایک خبر بھی شائع ہوئی تھی جس میں ان سب حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے کارروائی کی مانگ کی گئی تھی۔
اسی کے چلتے جالی پٹن پنچایت کے ذمہ داران نے آج اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھٹکل موسیٰ نگر اور بدریہ کالونی و دیگر جگہوں پر نالیوں کی صفائی کی اور کچروں کو نکال باہر کیا۔
اس موقع پر نالیوں میں چند جگہوں پر جال بھی لگایا گیا ہے تاکہ پانی کے ساتھ کچرا بھی آگے نہ جاسکے اور آبی جانوروں کو اس سے نقصان نہ ہو۔