بیفا کی طرف سے منعقد انٹر اسکول فٹبال مقابلوں کا اختتام

02:11PM Sat 8 Dec, 2018

بھٹکل: 8 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انٹر فٹبال ایسوسی ایشن (بیفا) کی جانب سے اتر کینرا فٹبال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے گذشتہ ایک ہفتے سے نیو شمس اسکول میدان میں کھیلے جارہے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج اختتام ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کے انڈر-12 میں جامعہ آباد بورڈ اسکول ٹیم۔ انڈر-14 میں نیو شمس اسکول ٹیم اور انڈر-16 میں محتشم اکیڈمی کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔ آج شام کے وقت نیو شمس اسکول کے میدان میں اس کی اختتامی تقریب رکھی گئی تھی جس میں نائب صدر ادارہ تربیت اخوان جناب نذیر قاضی صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طلبہ کو اپنے اندر مہارت پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر جناب نذیر قاسمجی، مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی، جناب حفظ الرحمان برماور، جناب احید محتشم، جناب رضا صاحب، جناب طلحہ سدی باپا، جناب یاسین محتشم، جناب عنایت اللہ شابندری، جناب معاویہ محتشم اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔ انعامی تقریب میں ونر اور رنرز اپ کے علاوہ بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔