گہلوت کابینہ کی حلف برداری، ممتا بھوپیش واحد خاتون وزیر اور صالح محمد کو ملی وزارت

12:27PM Mon 24 Dec, 2018

راجستھان کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لینے کے بعد اشوک گہلوت حکومت کے کابینہ نے حلف لے لیا ہے۔ آج پیر کے روز گہلوت حکومت کے 23 وزراء  نے حلف لیا۔ ان میں 13 کابینہ اور 10 ریاستی وزراء شامل ہیں ۔ کانگریس کے اسٹیٹ انچارج اویناش پانڈے نے وزیر بنائے جانے والے قانون سازوں کو اتوار کے روز فون کر کے اس کی اطلاع دی تھی۔ پیر کے روز حلف لینے والے وزراء میں بیڈی کلا، رگھو شرما، شانتی دھاری وال، لال چند کٹاریہ، پرمود جین بھایا، پرسادی لال مینا، وشویندر سنگھ، ہریش چودھری، رمیش مینا، ماسٹر بھنور لال، پرتاپ سنگھ کھاچریاواس، ادےلال انجنا اور صالح محمد شا مل ہیں۔
 علاوہ ازیں گوند سنگھ ڈیٹاسرا، ممتا بھوپیش، ارجن بامنیا، بھنور سنگھ بھاٹی، سکھرام بھشونئی، اشوک چاندنا ، ٹیکا رام جلی، بھجن لال جاٹو، راجیندر یادو اور سبھاش گرگ بھی پیر کے روز حلف لیں گے۔