حاکم دبئی نے نظم وضبط کی نئی قابل تقلید مثال قائم کر دی

02:36PM Sat 25 Feb, 2017

سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے ایجنسیاں دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم زیبرا کراسنگ سے سڑک عبور کرنے کے لیے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد نے دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کر کے نظم وضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ انہوں نے بتا دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے دبئی میں خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنے کی سزا بھی دی تھی۔