پنشن کیلئے آدھار لازمی

01:38PM Wed 1 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)ریاست میں مختلف سماجی تحفظ اسکیموں کے تحت پنشن حاصل کررہے تمام مستحقین کیلئے لازم ہے کہ وہ مارچ تک اپنے آدھار نمبر اور بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔ مرکزی حکومت کے تحت جاری احکامات کے پیش نظر محکمۂ مالگذاری کے ذریعہ سماجی تحفظ منصوبے کے تحت استفادہ کرنے والے تمام مستحقین اور نئے سے عرضی داخل کرنے والوں کیلئے آدھار نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے۔