قومی شاہراہ چار پر کے ایس آر ٹی سی بس جل کر راکھ؛ ایک خاتون کی موت

12:18PM Wed 22 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 22 فروری، 17 بنگلورو، (نامہ نگار) قومی شاہراہ نمبر چار پر چکمگلور سے بنگلورو کی طرف آرہی ایک کے ایس آر ٹی سی بس کل آدھی رات جل کر راکھ ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں بس پر سوار قریب 31/مسافروں میں سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ جبکہ دیگر کئی ایک زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکہ کی شناخت50سالہ بھاگیما کی حیثیت سے کی گئی ہے۔تاہم اس واقعہ میں 30 مسافر بحفاظت بچ گئے ۔ اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا ہے کہ عورت کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپیوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے، اس کے لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش کرائی جائے گی۔ معاملہ کی تفتیش کے لئے فارنسک ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے ۔