کٹے ویرا کبڈی ٹورنامنٹ کا اختتام؛ موڈبدری آلواس کی ٹیم بنی چمپئن
01:50PM Tue 23 Jan, 2018
بھٹکلیس نیوز / 23 جنوری، 18
بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) کٹے ویرا اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام گرو سدھیندرا میدان میں مسلسل تین دنوں تک چلے کبڈی ٹورنامنٹ کا اتوار کی شب اختتام ہوچکا ہے۔
اس کے فائنل مقابلہ میں موڈبدری آلواس کالج ٹیم نے ایم ای جی بنگلور کو شکست دے کر ٹورنامنٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپئے نقد مع ٹرافی اور رنرز اپ ٹیم کو پچاس ہزار نقد مع ٹرافی دیا گیا۔
اس کے علاوہ بیسٹ رائیڈر کا خطاب آلواس ٹیم کے جسونت کو اور بنگلور ٹیم کے منجوناتھ کو بھی دیا گیا۔ بیسٹ آل راؤنڈر کا خطاب کٹے ویرا ٹیم کے کھلاڑی سچن کو دیا گیا۔
(کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)