اپنے آپ کو مینگلور کرائم ایکسپریس کا نمائندہ بتاکر پیسہ ہڑپنے والا گرفتار

03:13PM Sun 27 Oct, 2013

اپنے آپ کو مینگلور کرائم ایکسپریس کا نمائندہ بتاکر پیسہ ہڑپنے والا گرفتار بھٹکلیس نیوز / 27 اکتوبر،2013 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) اپنے آپ کو مینگلور کے کرائم ایکسپریس کا نمائندہ بتاکر ایکسائز محکمہ کے افسر سے ڈونیشن وصول کرنے آئے نقلی رپورٹر کو بھٹکل ٹاؤن پولس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ جس کی شناخت اقبال کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق مینگلور کے مقیم اقبال نے سنیچر کی صبح ایکسائز محکمہ میں جاکر اپنے آپ کو مینگلور کے کرائم ایکسپریس نامی اخبار کا نمائندہ بتایا اور ڈونیشن دینے کی درخواست کی ۔ سرکاری افسر نے اسے معذرت کرتے ہوئے واپس جانے کی بات کہی تو یہ شخص کرسی سے اٹھ کر صوفے پر بیٹھ گیا اور اسی اثناء میں وہاں سے چلا گیا ۔ بعد میں جب دیکھا گیا تو افسر کا موبائل غائب تھا تو اس آدمی پر شک کرتے ہوئے اس کی تلاش میں محکمہ کے اہلکار نکل گئے اور بندر روڈ پر اسے دھر لیا ۔ بعد ازاں اسے بھٹکل ٹاؤن پولس کے حوالہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بھٹکل ٹاؤن پولس میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ iqbal