کرناٹک سے ملکارجن کھرگے کو راجیہ سبھا بھیجے گی کانگریس
03:54PM Fri 5 Jun, 2020
نئی دہلی: کانگریس (Congress) نے اپنے سینئر لیڈر ملکا رجن کھرگے (Mallikarjun Kharge) کو راجیہ سبھا (Rajya Sabha) کے لئے میدان میں اتارا ہے اور انہیں کرناٹک سے اپنا امیدوار اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے جمعہ کے روز بتایا کہ ان کے نام کو پارٹی صدر سونیا گاندھی نے منظور کرلیا ہے۔ انہیں پارٹی نے کرناٹک (Karnataka) سے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ 1970 سے لے کر اب تک ملکارجن کھرگے 9 بار مسلسل رکن اسمبلی رہے۔ دو بار پارلیمنٹ منتخب ہوئے، لیکن 2019 میں وہ ہار گئے تھے۔ کرناٹک کی گلبرگہ سیٹ، جسے کانگریس کا گڑھ مانا جاتا تھا، وہاں سےکانگریسی لیڈر کانگریسی ہار گئے تھے۔ ملکا ارجن کھرگے 16 ویں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر تھے لیکن وہ 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں ہار گئے تھے۔ فی الحال، وہ مہاراشٹر میں پارٹی کے انچارج جنرل سکریٹری ہیں جہاں ادھو ٹھاکرے حکومت میں کانگریس بھی ایک حلیف پارٹی کے طورپر شامل ہے۔