شعبۂ سنی دینیات میں سنی تھیالوجیکل سوسائٹی کے تحت تحریری و تقریری مسابقہ کا انعقاد

01:47PM Sun 2 Apr, 2017

علی گڑھ (بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں سنی تھیالوجیکل سوسائٹی کے تحت تحریری و تقریری مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز محمد ہاشم کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تقریری مسابقہ میں پہلی پوزیشن ہشیم الدین اور نوین آرا اور دوسری پوزیشن صہیب احمد صدیقی اور لبنیٰ ملک نے حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن پر آمنہ بی رہیں۔پروفیسر محمد سلیم قاسمی نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ سب سے پہلے ہم مسلمان ہیں، ہم اپنی اس شناخت کو نہیں کھو سکتے اور ہمیں مذہبی قبائلی، علاقائی تعصّبات سے بالا تر ہو کر قوم و ملت کے لئے کام کرنا چاہیے۔ آخر میں سنی تھولوجیکل سوسائٹی کے نائب صدر محمد طالب خاں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔