بھٹکل میں ہوئی بارش کے بعد بیلور میں گھر کی چھت کو نقصان
04:01PM Thu 18 Jul, 2019
بھٹکل: 18 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں دو دنوں سے ہوئی مسلسل بارش کے بعد بیلور میں ایک گھر کی چھت کو نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ ایک لاکھ 20/ہزار روپئے لگایا گیا ہے۔ تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
روینو افسر چاند باشاہ، ولیج اکاؤنٹینٹ شیکھر اور ناگپا نائک نے اس گھر کا معائنہ کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔