سعودی عرب میں بے جواز طلاق کی تازہ مثال
03:40PM Mon 25 Jan, 2016
اگر طلاق بے جواز بھی دی جا سکتی ہے تو اس کی تازہ نظیر سعودی عرب میں ایک شخص نے یوں پیش کی ہے کہ ایک روز گھر لوٹ کر اس نے اپنی بیوی کو روتا ہوا پایا، وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ خاتون خانہ ٹی وی کے ایک رئیلیٹی شو کے ایک امیداوار کو نکالے جانے پر دلبرداشتہ ہیں۔
یہ بات سن کر وہ سعودی شخص اس قدر آگ بگولہ ہو ا کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ ’’ امیدوار شو سے باہر ہوا ہے اور میں تمھیں گھر سے باہر کر رہا ہوں‘‘۔
یہ اطلاع گلف نیوز نے دی ہے